اسحاق ڈار نے 27 ویں آئینی ترمیم پر نمبرز پورے ہونے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ووٹنگ کے وقت صورتحال واضح ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے نمبرز پورے ہونے سے متعلق سوال پر امید ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا، جہاں حکومت میں شامل جماعتوں کے ارکان سینیٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے بینکوئیٹ ہال میں ناشتے کے انتظامات مکمل کیے گئے تھے، جہاں وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سے ملاقات بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔ ناشتے میں وفاقی کابینہ کے ارکان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، جہاں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ آئینی ترمیم پر بریفنگ دیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال پر کہا کہ جی ان شا اللہ! نمبرز پورے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو پتا چل جائے گا جب ووٹنگ ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ آئینی عدالت وقت کی ضرورت ہے اور ملٹری کمانڈ کے معاملے پر طویل مشاورت کی گئی ہے۔












