حکومت 27ویں آئینی ترمیم کے لیے اتحادیوں سے رابطے کر رہی ہے، تربت میں ملاقاتیں جاری ہیں۔
کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی حکومت 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے نمبر گیم مکمل کرنے کی غرض سے اتحادی جماعتوں سے رابطے بڑھا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ تربت پہنچے۔ وفد نے نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی اور وزیراعظم کا پیغام ان تک پہنچایا۔
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ترمیم کی حمایت کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔












