حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جن میں بجلی کی خریداری اور فراہمی کے الگ الگ ٹیرف شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی خریداری اور فراہمی کے نئے ضوابط تیار کر لیے ہیں۔ نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے پروزیومر ریگولیشنز 2025 جاری کر دی ہیں، جن میں ‘پروزیومر’ کی اصطلاح متعارف کرائی گئی ہے۔
ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی خریداری اور بجلی کی فراہمی کے لیے الگ الگ ٹیرف ہوں گے، جبکہ کمپنی صارف سے نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس کے مطابق بجلی خریدے گی۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ ریگولیشنز کے تحت کوئی بھی صارف اپنے لوڈ سے زیادہ بجلی پیدا نہیں کر سکے گا اور نیپرا صارف کی پیداوری صلاحیت پر نظرثانی کر سکے گا۔
نئے نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کر سکیں گے، اور نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے اور موجودہ صارفین پر معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہوگا۔

![نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئے ضوابط جاری کر دیے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12897_2025-12-18_17-07-01.webp)













