سہیل آفریدی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت میں حاضری نہ دینے پر کارروائی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
اسلام آباد کے سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کی، جس میں سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ سماعت کے دوران این سی سی آئی اے حکام اور کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں موجود تھے، جبکہ سہیل آفریدی اور ان کے وکیل غیر حاضر رہے۔
قبل ازیں 11 دسمبر کو عدالت نے سہیل آفریدی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 3 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔

![وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری [Publish]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12896_2025-12-18_17-21-08.webp)












