مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید، عوام کی بھوک کا ذکر

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے عوام کی بھوک کا ذکر کیا اور پنجاب کے نوجوانوں کے لئے 2026 کو خاص قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کی پی ٹی آئی پر تنقید، عوام کی بھوک کا ذکر [Draft]

لودھراں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیانیے کا کھیل کھیلنے والوں نے ملک کو تباہی اور ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بھوکی مر رہی ہے اور انہیں جیلوں کے باہر دھرنا دینے سے فرصت نہیں۔

مریم نواز نے لودھراں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں کہا کہ جو صوبے کہتے ہیں کہ پنجاب کے پاس بہت پیسہ ہے، وہ اپنی نااہلی اور کرپشن چھپانے کے لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو این ایف سی کے ذریعے بہت پیسہ ملتا ہے، اور پنجاب کے پاس جتنا پیسہ ہے وہ عوام پر خرچ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے اور جو امن مرد وزرائے اعلیٰ قائم نہیں کر پائے، وہ خاتون وزیراعلیٰ نے کر دکھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب خواتین کے لیے محفوظ ہے اور 2026 کو پنجاب کے نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایسے کام ہوں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی اور پنجاب کے نوجوانوں کے خواب بکھرنے نہیں دیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں