پی ٹی آئی علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے۔ شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں چلی گئی ہے، سہیل آفریدی وفاق کے مطالبات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیر افضل مروت کا دعویٰ: پی ٹی آئی علیمہ خان کے کنٹرول میں [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو گورنرراج کی دھمکی کا احساس ہوگیا ہے، جس کے بعد سہیل آفریدی کو اپنے بچاؤ کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

شیر افضل مروت نے ایک پروگرام میں کہا کہ سہیل آفریدی وفاق کے مطالبات کو تسلیم کرنے لگے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پالیسی میں تبدیلی کا علم نہیں ہونے دیا گیا، اور اب پی ٹی آئی عملی طور پر علیمہ خان کے کنٹرول میں ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات اتنے بڑے نہیں کہ جماعت کی پالیسی متاثر کرسکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مشاورت سے فیصلے کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے۔ اچکزئی اور علامہ ناصر عباس دیگر جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے۔ علیمہ خان نے کہا کہ اگر ہماری ملاقات نہیں ہونے دی گئی تو ہم اپنے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں