لاہور میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کی ہدایت جاری

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: ڈیزل قیمت میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کی ہدایت [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی ہدایت جاری کی ہے۔

بلال اکبر خان نے افسران کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مطابق کرایوں کی نئی فہرست جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے تمام اضلاع میں ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ کرایوں میں کمی عمل میں لائی جا سکے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور متعلقہ حکام کو کرایوں میں کمی سے متعلق رپورٹ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے رقم مسافروں کو واپس کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچایا جائے گا اور زائد کرایہ لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں