پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو 23 جنوری 2026 تک جاری رہے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام بھارتی ملٹری اور پرائیویٹ جہازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہیں۔

![پاکستان نے بھارت کی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12202_2025-12-17_13-35-07.webp)










