کشمیر بھارت کا کبھی حصہ نہیں ہوگا، پاکستان کا شدید ردعمل

پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر بھارت کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنی چاہیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کشمیر بھارت کا کبھی حصہ نہیں ہوگا، پاکستان کا شدید ردعمل [Draft]

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے بھارت کے خلاف شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا کبھی حصہ نہیں ہوگا۔ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت کو سرحد پار دہشتگردی کی سرپرستی ترک کرنی چاہیے۔

گل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندے کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہیں ملا۔ انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج اور بی ایل اے کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو بند کرے۔

پاکستانی نمائندے نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے بیان کو حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی کسی شق میں یکطرفہ معطلی یا ترمیم کی اجازت نہیں دی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں