صدر مملکت کے خلاف تاحیات کیس نہ بن سکنے کی ترمیم آئینی مسودے میں شامل کرلی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بن سکے گا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا جا سکے گا، ستائیسویں آئینی ترمیم کے مسودے میں یہ ترمیم شامل کرلی گئی ہے۔ یہ ترمیم پیپلز پارٹی کے مطالبے پر آئین کے آرٹیکل 248 بی میں شامل کی گئی ہے۔
اتحادی جماعتوں کے درمیان آئینی ترمیم کے مسودے میں تجاویز شامل کرنے اور نکالنے کا عمل جاری ہے۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق صدر مملکت کے خلاف تاحیات کوئی کیس نہیں بنایا جا سکے گا اور نہ ہی انہیں سزا دینے کا کوئی عمل کیا جا سکے گا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے یہ مطالبہ پیش کیا گیا تھا، جس کے بعد آئین کے آرٹیکل 248 میں یہ ترمیم شامل کر لی گئی ہے۔












