مفتاح اسماعیل نےمعیشت کا بیڑہ غرق کیا،اسی لیے وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ عابد شیر علی

مفتاح اسماعیل پر سینیٹر عابد شیر علی کی تنقید، اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کی ضرورت پر زور۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مفتاح اسماعیل کی اقتصادی پالیسیوں پر سینیٹر عابد شیر علی کی تنقید [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان چند سال قبل ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا، اور ان کے دور میں آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوئے۔ انہوں نےایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ نگران حکومت میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی، لیکن بے روزگاری میں اضافہ ابھی بھی ہورہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ موجودہ اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اور یہ کہ آئی ایم ایف پروگرام آخری نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی، گیس، اور ٹیکسز خطے میں سب سے مہنگے ہیں اور برآمدات میں اضافہ نہیں ہوا۔

سینیٹر عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف نے حکومت لینے سے پہلے مفتاح اسماعیل سے پوچھا تھا کہ کیا وہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمت روک سکتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ان کے اقتصادی اقدامات کی وجہ سے ہٹایا گیا۔

سینیٹر عابد شیر علی نے خیبرپختونخوا کی حکومت کی بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبائی حکومت کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانی چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں