این اے 66 وزیرآباد ضمنی انتخاب میں بلال فاروق بلا مقابلہ کامیاب

وزیرآباد کے این اے 66 ضمنی انتخاب میں ن لیگی امیدوار بلال فاروق بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے، مریم نواز نے مبارکباد دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

وزیر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیرآباد کے حلقہ این اے 66 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے فارم 34 جاری کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 48 ہزار 872 ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور دیگر چھ امیدوار بھی انتخاب میں شامل تھے، لیکن مذہبی جماعت پر پابندی اور تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے باعث بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہو گئے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بلال فاروق تارڑ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلا مقابلہ منتخب ہونا عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

یہ ضمنی انتخاب پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ کی نا اہلی کے بعد منعقد ہوا، جس کا فیصلہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 75(1) کے تحت کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں