پاکستان اور ازبکستان نے ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق کیا ہے، جس سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوں گے اور تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور ازبکستان کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت کو دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ معاہدے کی توسیع ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اور پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی روابط میں بہتری آئے گی۔
دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے آئندہ دو برسوں میں تجارتی حجم کو دو ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ پاک ازبک تجارت میں سہولت کے لیے کسٹمز ہم آہنگی، ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور حقیقی وقت میں ڈیٹا تبادلے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔
ازبکستان نے ٹیکسٹائل، لیدر، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کے شعبوں کو مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے ترجیحی قرار دیا ہے۔ معاہدے کی توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

![پاکستان اور ازبکستان کا تجارتی معاہدے کی توسیع پر اتفاق [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11777_2025-12-16_08-14-23.webp)












