بھارتی صوبہ بہار کے وزیراعلیٰ کی مسلم خاتون کے نقاب ہٹانے پر شدید تنقید

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر مسلم خاتون کا نقاب زبردستی ہٹانے کا الزام، کانگریس اور سوشل میڈیا صارفین کا استعفے کا مطالبہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بہار کے وزیراعلیٰ کی مسلم خاتون کے نقاب ہٹانے پر شدید تنقید [Draft]

پٹنہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی ریاست بہار میں ایک تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مبینہ طور پر مسلم خاتون کا نقاب زبردستی ہٹا دیا، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز کو تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے۔

یہ واقعہ بھارتی میڈیا کے مطابق، پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں نتیش کمار مہمان خصوصی کے طور پر شامل تھے۔ مقامی ذرائع کے مطابق، خاتون ڈاکٹر اپنا تقرری نامہ لینے کے لیے وہاں موجود تھیں۔

کانگریس نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے نتیش کمار سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اکبر اویسی نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں