سقوط ڈھاکہ کے 54 سال، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن

پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن، 16 دسمبر 1971 کے 54 برس گزر گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سقوط ڈھاکہ کے 54 سال: پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن، 16 دسمبر 1971 کو 54 برس گزر گئے جب ملک دولخت ہوا اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا۔ اس سانحے کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم اتفاق، انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنا، وفاق اور مشرقی پاکستان کے درمیان اعتماد کا فقدان شامل تھا۔ بھارت کی مداخلت نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا۔

پاکستانی فوج نے کم تعداد اور محدود وسائل کے باوجود جدوجہد جاری رکھی، مگر بھارتی عسکری مداخلت، مقامی بغاوت اور بین الاقوامی دباؤ نے حالات کو ہتھیار ڈالنے تک پہنچا دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ سے سبق ملتا ہے کہ محرومیاں تلخیوں کو جنم دیتی ہیں اور اتحاد و انصاف کے بغیر کوئی ریاست مضبوط نہیں رہتی۔ مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب نے تسلیم نہ کیے گئے انتخابی نتائج کو اس سانحے کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں