علیمہ خان نے عمران خان کی وائرل تصویر کو اصلی قرار دیا

علیمہ خان نے عمران خان کی وائرل تصویر کو اصلی قرار دیتے ہوئے میڈیا سے اس کی تصدیق کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان نے عمران خان کی وائرل تصویر کو اصلی قرار دیا [Draft]

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عمران خان کی تصویر کو اصلی قرار دیا ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور اُن کی وائرل تصویر پرانی مگر اصلی لگتی ہے۔

خالد یوسف چوہدری  جو کہ وکیل ہیں انہوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمران خان جون کے مہینے میں اس طرح کے لباس میں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

اڈیالہ جیل حکام کی طرف سے ابھی تک اس تصویر کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ آیا یہ تصویر اصلی ہے یا اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ جو جج آئین اور قانون کے مطابق انصاف نہیں کر سکتے، انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے شیر افضل مروت کو سنجیدہ لینے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف انصاف، آئین، قانون اور جمہوریت کے لئے بنائی اور وہ ان اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کبھی اللہ اور ورزش کو نہیں چھوڑتے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات ہمارا آئینی حق ہے اور انہیں پانچ دن سے زیادہ اکیلا رکھنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق تشدد ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں