اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام، شرح سود 11 فیصد سے 10.5 فیصدکر دی

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کرکے اسے 10.5 فیصد کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کی [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کی آخری مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ اب شرح سود 11 فیصد سے کم ہوکر 10.5 فیصد ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چار مرتبہ سے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔ مہنگائی کی کمی اور تاجر برادری کے مطالبات کے پیش نظر یہ کمی کی گئی ہے۔

تاجر برادری طویل عرصے سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہی تھی تاکہ کاروباری سرگرمیاں بڑھ سکیں اور معیشت میں بہتری آئے۔

دیگر متعلقہ خبریں