سینئر وکیل قاضی انور نے انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

قاضی محمد انور نے خیبر پختونخوا میں انصاف لائرز فورم کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے دستبردار ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قاضی محمد انور نے انصاف لائرز فورم خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قاضی محمد انور نے خیبر پختونخوا میں انصاف لائرز فورم کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا بار کونسل میں پاکستان تحریک انصاف کے پانچ اراکین ہوتے ہوئے بھی ان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا گیا، جس کی وجہ سے وہ دل برداشتہ ہوئے ہیں۔

قاضی محمد انور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جتنی تکلیف پی ٹی آئی میں پہنچی وہ کسی دوسری پارٹی میں نہیں پہنچی ہے۔ وہ انصاف لائرز فورم کی صدارت اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں میں اپنی خدمات پیش کی ہیں اور اب وہ ان تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے بھرپور کوششیں کی ہیں اور ان کی طرف سے بہترین خدمات پیش کی ہیں، لیکن اب وہ ان تمام عہدوں سے الگ ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں