شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور بن گئے۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ڈھاکا کیپیٹلز کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔
شعیب اختر نے ڈھاکا کیپیٹلز کے ساتھ مینٹور کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ بی پی ایل کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، جس میں کچھ پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک جاری رہے گی اور اس میں شامل کھلاڑیوں میں سے بیشتر قومی ٹیم کے رکن ہیں۔















