عدلیہ کا جبری گمشدگیوں کے خلاف نیا طریقہ کار متعارف کروانے کا فیصلہ

عدلیہ نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل کے لیے نیا میکنزم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ طے پایا کہ گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق کمرشل مقدمات کے فوری فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے گا اور مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں