جھل مگسی میں جیپ ریلی کے دوران حادثہ، چار افراد زخمی، اسپتال منتقل۔
جھل مگسی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
نوشہرہ میں ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
متاثرہ افراد ڈرائیور کھلاڑی جہاں زیب عمرانی کو تیل پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔















