حکومت نے گیس شعبے میں قرضے کے خاتمے کا منصوبہ بنایا لیا

حکومت نے گیس کے شعبے کے قرضے کے خاتمے کے لیے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے کے خاتمے کے لیے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

حکومت نے 3180 ارب روپے کے گردشی قرض میں سے 1700 ارب روپے ایڈجسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ اس میں 1400 ارب روپے نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرنشل اور 300 ارب ٹیکس و سود شامل ہیں۔ پیٹرولیم ٹاسک فورس نے پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزید 5 روپے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

حکومت نے 5 روپے اضافی پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے 550 ارب روپے کی ریکوری کا منصوبہ بنایا ہے۔ ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف کے ذریعے 700 ارب روپے گردشی قرض کے لیے ایڈجسٹ کیے جائیں گے جبکہ ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 500 ارب روپے کی بچت کی جائے گی۔

گیس کمپنیوں سے حاصل ہونے والا ڈیویڈنڈ قرض کی ادائیگی میں استعمال کیا جائے گا۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ گیس سیکٹر کا گردشی قرض آئندہ 6 برسوں میں ختم کر دیا جائے۔ اس منصوبے کی وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے منظوری لی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں