گیس قرضے کے خاتمے کے لیے پیٹرولیم ڈیوٹی میں اضافہ

حکومت نے گیس سیکٹر کے قرضے ختم کرنے کے لیے پٹرولیم ڈیوٹی میں 5 روپے اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر ڈیوٹی بڑھانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، گیس سیکٹر کے 3180 ارب روپے کے گردشی قرضے میں سے 1700 ارب روپے کی سیٹلمنٹ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ قرضہ نان ریکوری، لائن لاسز، ٹیرف ڈیفرینشل، ٹیکس اور سود کے مد میں ہے۔

منصوبے کے تحت، آئندہ 6 برسوں میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کیا جائے گا۔ تجویز ہے کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 5 روپے کا اضافہ کر کے، گیس کمپنیوں سے ملنے والے ڈیویڈنڈ کی واپسی کے ذریعے قرضہ ختم کیا جائے۔

مزید برآں، پیٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے اضافی لیوی عائد کرنے سے 550 ارب روپے وصول ہوں گے جبکہ ڈیویڈنڈ اور اضافی ٹیرف کے ذریعے تقریباً 700 ارب روپے ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، ایل این جی کارگوز میں کمی لا کر 500 ارب روپے کی بچت کی جائے گی۔ منصوبے کی منظوری وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ سے حاصل کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں