پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹرز نے فوری طور پر ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کی ملاقات میں یہ اتفاق ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی مریم اورنگزیب کریں گی۔
ہفتہ کو اس کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر حاجی شیر علی چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں نے مصالحتی قرارداد پر دستخط کر دیے ہیں۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹرانسپورٹرز کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں گے اور حکومت کا مقصد شہریوں کے لیے حالات بہتر بنانا ہے۔















