آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں۔ نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں حق ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی فنڈز ملنے چاہئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کوئی بھیک نہیں بلکہ حق ہے، وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی کے تحت فنڈز دیے جائیں۔

لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا نفاذ ضروری ہے اور اس کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی بورڈ تمام امیدواروں کو سن کر میرٹ پر ٹکٹ دیتا ہے اور ہم نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ ہر امیدوار کو سن کر میرٹ پر فیصلہ ہوگا اور پارٹی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

نواز شریف نے کہا کہ وفاق کو این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ خود کرنا چاہیے کیونکہ اس سے زیادہ سرمایہ کاری ہم پہلے ہی کر چکے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ متعدد علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ معاملات بہتر بنائے جا سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں