اسلام آباد میں وفاقی کونسل کے نظام کی تشکیل زیر غور

اسلام آباد میں بلدیات کے متبادل نظام کے تحت وفاقی کونسل کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بلدیات کے متبادل نظام کے تحت وفاقی کونسل کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ کونسل 15 سے 20 اراکین پر مشتمل ہوگی اور اس کے اراکین کا انتخاب انتخابات کے ذریعے کیا جائے گا۔ کونسل کا کام میئر کا انتخاب کرنا بھی شامل ہوگا۔

چیف کمشنر وفاقی کونسل میں چیف سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے اور یہ کونسل بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔ احسن اقبال کی صدارت میں کمیٹی نے مجوزہ نظام پر کام شروع کر دیا ہے اور کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

وفاقی کونسل کا قیام ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت عمل میں لایا جائے گا اور یہ اسلام آباد کے مسائل کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں