این سی سی ائی اے افسران کی مستقل حیثیت ختم کر دی گئی

این سی سی آئی اے افسران کی مستقل حیثیت ختم کرتے ہوئے انہیں کنٹریکٹول قرار دے دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں خورشید شاہ کمیٹی کے ذریعے مستقل کیے گئے افسران کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے این سی سی آئی اے کے 34 افسران کی ریگولرائزیشن ختم کرتے ہوئے انہیں کنٹریکٹول قرار دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کی کاپی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھی بھیجی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ان افسران کو 2012 میں خورشید شاہ کمیٹی نے مستقل کیا تھا جبکہ ایف آئی اے افسران نے ان کے خلاف رٹ دائر کی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں