ایف آئی اے نے آف لوڈ اور ڈی پورٹ مسافروں کی تلاشی کا نیا حکم جاری کر دیا

ایف آئی اے نے آف لوڈ اور ڈی پورٹ مسافروں کی تلاشی کا نیا حکم جاری کیا، بغیر تلاشی حوالات میں بند کرنے کو غفلت قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ اور ڈی پورٹ ہونے والے مسافروں کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں بغیر تلاشی حوالات میں بند کرنے کو سنگین غفلت قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ عملے کو ہدایت کی ہے کہ آف لوڈ یا ڈی پورٹ کیے جانے والے ہر فرد کی مکمل اور باقاعدہ تلاشی لینا لازمی ہوگا۔

ایف آئی اے نے نشاندہی کی کہ بعض اوقات عملہ تلاشی کے بغیر افراد کو حوالات میں منتقل کر دیتا ہے، جس سے اہم شواہد غائب ہونے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کا سامان، دستاویزات، موبائل فونز، سگریٹ اور دیگر اشیا فوراً قبضے میں لی جائیں اور ان کا تحریری ریکارڈ تیار کیا جائے۔

ایف آئی اے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر 13 مسافروں کو آف لوڈ کیا ہے۔ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد متعلقہ فرد سے دستخط لے کر ریکارڈ ایس ایچ او اور محرر کے حوالے کیا جائے۔

ایف آئی اے نے تاکید کی ہے کہ نئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شواہد کے ضیاع اور غفلت جیسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

دیگر متعلقہ خبریں