پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا ایونٹ میں شریک

پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا کے ایونٹ میں شرکت کرے گی، یہ لمحہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے اسے پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

فیفا فٹبال سیریز، جو فیفا کے صدر گیلانی این فینٹونیو کی تخلیق ہے، میں ان ممالک کو شامل کیا جاتا ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے لیے منتخب نہیں ہوتے۔ پاکستان کو خواتین سیریز کے لیے منتخب کیے جانے پر محسن گیلانی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یہ ایونٹ پاکستان کے نوجوان فٹبالرز کے لیے تحریک کا باعث بنے گا اور پہلی بار فیفا کے کسی ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے گا۔ پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کی عالمی درجہ بندی میں 154واں نمبر ہے۔

فیفا نے خواتین سیریز 2026 میں پاکستان کو آئیوری کوسٹ کے گروپ میں شامل کیا ہے، تاہم مقابلے کے شیڈول کا اعلان ابھی نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں