پاکستان نے بائنانس اورہیوبائی ٹیکنالوجی ہولڈنگ لمیٹڈ کو این او سی جاری کردئیے

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بائنانس اور HTX کو این او سی جاری کر دیے، جو ملک میں ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کنندگان کے لیے منظم فریم ورک کی تشکیل کا حصہ ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (نے بائنانس اورہیوبائی ٹیکنالوجی ہولڈنگ لمیٹڈ یعنی  ایچ ٹی ایکس کو این او سی جاری کیے ہیں، جو پاکستان میں ورچوئل ایسٹ سروس فراہم کنندگان کے لیے ایک منظم اور مطابقت پذیر ریگولیٹری فریم ورک کی تشکیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے ایک رسمی جائزے کے بعد این او سی جاری کیے۔ اس جائزے میں حکومتی ڈھانچے، مطابقتی فریم ورک، رسک مینجمنٹ کنٹرولز، اور پاکستان کے ابھرتے ہوئے ریگولیٹری تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگی پر توجہ دی گئی۔

این او سی کے اجراء نے بائنانس اور HTX کو پاکستان میں ریگولیٹری نگرانی کے تحت تیاری اور شمولیت کی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے، مگر یہ مکمل آپریٹنگ لائسنس نہیں ہے۔ این او سی کے ذریعے اداروں کو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے گو اے ایم ایل سسٹم پر رپورٹنگ ادارے کے طور پر رجسٹریشن شروع کرنے، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ساتھ اپنے مقامی ذیلی ادارے شامل کرنے، اور مکمل ورچوئل ایسٹس سروس سروس پروائیڈر  لائسنس کی درخواستیں تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ ڈھانچہ پاکستان کی ذمہ دارانہ جدت اور مالی نظم و ضبط کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت سے لیس ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بن رہی ہے۔

پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے کہا کہ آج پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے نظام کا نیا باب شروع ہو رہا ہے۔ یہ فریم ورک ایف اے ٹی ایف  کے معیار کے ساتھ پاکستان کی ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے اور اینٹی کنی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت  کے خلاف بنائے  گئے ضبوط حفاظتی اقدامات کے قومی عزم کو تقویت دیتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں