گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 91 فیصد لوگوں نے آن لائن شاپنگ نہیں کی، جبکہ خریداری کا زیادہ تر حصہ کپڑوں کا رہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تازہ ترین گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا رجحان کم ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 91 فیصد لوگوں نے پچھلے 6 ماہ کے دوران آن لائن شاپنگ نہیں کی۔
سروے میں بتایا گیا کہ آن لائن خریداری میں سے 60 فیصد افراد نے کیش آن ڈیلوری کے ذریعے ادائیگی کی۔ آن لائن خریداری میں سب سے زیادہ 30 فیصد حصہ کپڑوں کا رہا، جبکہ گھڑیاں دوسرے نمبر پر رہیں۔
گیلپ اور گیلانی سروے کے مطابق اگر لوگوں کو مشہور شخصیت بننے کا موقع ملتا تو 49 فیصد لوگ مذہبی رہنما یا دانشور بننے کو ترجیح دیتے۔
سروے میں 34 فیصد افراد نے رشتے قائم رکھنے کے لیے اعتماد کو سب سے ضروری قرار دیا۔













