طلال چوہدری نے کہا کہ فوج نے ثابت کیا ہے کہ سب کو احتساب کا سامنا ہوگا، عدلیہ کو بھی تیزی سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار یا بانی پی ٹی آئی سب کو احتساب کا سامنا کرنا ہوگا۔ فوج نے ثابت کیا کہ سب کا احتساب ہوگا۔
طلال چوہدری نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عدلیہ کو بھی تیزی سے انصاف کے تقاضے پورے کرنے چاہئیں۔ 9 مئی کے فیصلے کب ہوں گے؟
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ اس ادارے نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی غیر آئینی کام کرے گا تو اسے سزا ملے گی۔ ادارے نے مثال قائم کی ہے، باقی کب کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو خود احتسابی کرنی چاہیے، اور اس سے پہلے کہ کوئی اور کرے، خود اپنا احتساب کریں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا۔ ان کے پیچھے جو آرکیٹیکٹ تھا وہ پکڑا گیا ہے، اب ان کو بھی کٹہرے میں آنا چاہیے۔















