وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا وفاق پر 5300 ارب کی کرپشن کا الزام

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر 5300 ارب روپے کی کرپشن کا الزام لگایا اور مالی بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے یونیورسٹی آف پشاور کے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور طلبہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے جامعہ پشاور کی مالی خودکفالت کے لیے وائس چانسلر کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق میں موجود کرپٹ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچایا اور 5300 ارب روپے کی کرپشن کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے ذمے خیبرپختونخوا کے 2200 ارب روپے این ایچ پی اور 1375 ارب روپے ضم اضلاع کی مد میں واجب الادا ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واٹر چارجز کی مد میں بھی بقایاجات کا ذکر کیا اور یونیورسٹی ہاسٹلز کے طلبہ کو رعایتی نرخوں پر کھانا فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کی کمپیوٹر لیب کی اپ گریڈیشن اور 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سولرائزیشن کا اعلان کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں