دفتر خارجہ نے بھارت پر ریاستی پشت پناہی میں دہشت گردی جاری رکھنے کا الزام عائد کیا اور بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرانی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی پشت پناہی میں دہشت گردی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ متنازعہ بیان کی مذمت کی، اور کہا کہ پروپیگنڈے سے حقائق کو مسخ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی افواج ملک کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔
طاہر حسین اندرانی نے مزید بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا، جس میں دونوں ممالک کے وفود نے مذاکرات کیے اور کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا، جس میں غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ رفاہ کراسنگ کے حوالے سے اسرائیلی بیان پر پاکستان سمیت 8 اسلامی عرب ممالک نے بیان جاری کیا۔















