پنجاب واقعی اتنا خوشحال ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں موجود ہیں؟مزمل اسلم

مزمل اسلم کی جانب سے پنجاب کی خوشحالی پر سوال، 51 لاکھ غریب خاندانوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈز کی تقسیم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا سب سے زیادہ غریب اور مستحق افراد کا صوبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 51 لاکھ خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہی ہیں۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ سندھ کی 26 لاکھ، خیبرپختونخوا کی 22 لاکھ، بلوچستان کی 4 لاکھ 85 ہزار اور اسلام آباد کی 21 ہزار خواتین بھی اس پروگرام کے فنڈز سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ان کا سوال تھا کہ اگر پنجاب واقعی اتنا خوشحال ہے تو 51 لاکھ غریب خاندان کیوں موجود ہیں؟

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی مشکلات سمجھ آتی ہیں کیونکہ یہ صوبہ پچھلے 20 سالوں سے آپریشن اور دہشت گردی سے متاثر رہا ہے۔ پنجاب کو این ایف سی کے تحت 52 فیصد وسائل بھی دیئے جاتے ہیں، اس کے باوجود اتنی غربت ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں