طارق فضل چوہدری نے نئے صوبوں کے قیام کو قومی اہمیت کا معاملہ قرار دیتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو مکالمے کی دعوت دی ہے۔ سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں پر قرارداد منظور کی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور سیاسی جماعتوں کو مکالمے کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام میں اصلاحات کے ذریعے عوامی مسائل حل ہوں۔ نئے صوبوں کا مقصد عوام تک وسائل مؤثر انداز میں پہنچانا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے مخالفین کو بھی اپنے مدلل مؤقف قوم کے سامنے رکھنا چاہیے۔ اسمبلی کو بحث سے روکنا غیرمنطقی ہے۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو قومی مکالمے کا حصہ بننا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کے بعد سندھ کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اس پر احتجاج کیا۔












