وفاقی وزیر احسن اقبال کی 15 نئے صوبوں کی تجویز، سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت

احسن اقبال نے نئے صوبوں کی تجویز دی، جبکہ سیاسی اتفاق رائے کو ضروری قرار دیا۔ سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کی قرارداد منظور کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر احسن اقبال کی 15 نئے صوبوں کی تجویز، سیاسی اتفاق رائے کی ضرورت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ضرورت ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے اور اس کے لیے قومی و سیاسی بحث شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے جائزہ کمیٹی کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے مستقبل کا فیصلہ کہیں اور نہیں کیا جاسکتا، غیر متعلقہ فورمز پر گفتگو تشویش ناک ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے موجودہ انتظامی ڈھانچے کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے انتظامی یونٹ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم کے مشیر رانا احسان افضل خان نے کہا کہ فی الحال کوئی فیصلہ زیر غور نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نئے صوبوں کی بحث وزیر داخلہ محسن نقوی کے "سسٹم کولیپس” کے بیان کے بعد شروع ہوئی تھی۔ سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں کے خلاف قرارداد منظور کی، جس کے دوران اپوزیشن نے واک آؤٹ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں