گدو 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کی اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب

گدو پاور پلانٹ کی بحالی سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 4.19 روپے فی یونٹ کمی متوقع، پلانٹ کی میرٹ آرڈر میں 7ویں پوزیشن تک بہتری کی امید۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گدو پاور پلانٹ کی بحالی کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب، بجلی لاگت میں کمی متوقع

گدو: (رائیٹ ناؤنیوز) گدو 747 میگاواٹ پاور پلانٹ کے اسٹیم ٹربائن کی بحالی کے لیے بین الاقوامی بولیاں طلب کی گئی ہیں۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ اس سے بجلی کی پیداواری لاگت 13.87 روپے سے کم ہو کر 9.68 روپے فی یونٹ رہنے کی امید ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گدو پاور پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں 297 میگاواٹ کا اضافہ ہوگا، جو موجودہ پیداوار کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی 2022 کے آتشزدگی واقعے کے بعد اسٹیم ٹربائن-16 اور متعلقہ جنریٹر بند ہیں، جبکہ پلانٹ اس وقت اوپن سائیکل موڈ میں 450 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مکمل کمبائنڈ سائیکل آپریشن کی بحالی کے بعد پلانٹ 747 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، جبکہ بحالی کے بعد پلانٹ کی میرٹ آرڈر میں پوزیشن 7ویں نمبر تک بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تکنیکی جائزے کے بعد پروکیورمنٹ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں