نواز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی کو 100 روزہ اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا، جس میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری شامل ہے۔
آزاد جموں و کشمیر: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شامل تھے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
بیرسٹر افتخار گیلانی دو دن قبل آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کیے تھے۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتری کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی منصوبہ شیئر کیا۔
بیرسٹر افتخار گیلانی نے قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے حق خود ارادیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔












