سانحہ پمز: موجودہ نظام ناکارہ، نئے صوبوں کی ضرورت پر عبدالعلیم خان کا زور

عبدالعلیم خان نے سانحہ پمز کو موجودہ سسٹم کی ناکامی قرار دیا اور چھوٹے انتظامی یونٹس کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز: موجودہ نظام ناکارہ، نئے صوبوں کی ضرورت پر عبدالعلیم خان کا زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سانحہ پمز سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ نظام ناکارہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس بنائے بغیر نظام کی خامیاں دور نہیں ہوں گی۔

جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور نئے صوبوں کے مطالبے پر ان کے ساتھ دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں آئی پی پی کے سیکرٹری جنرل میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نذیر احمد خان بھی موجود تھے۔

عبدالعلیم خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں کے لیے رابطہ مہم تیز کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان اور بہاولپور کے بعد ہزارہ کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک خود کو تبدیلی کے لیے تیار نہیں کریں گے، حالات نہیں بدلیں گے۔ نئے صوبوں کی ہم آہنگی اور رائے عامہ پہلے ہی ہموار ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگایا گیا لیکن عملی اقدام نہیں ہوا۔ استحکام پاکستان پارٹی نئے صوبوں کے قیام کے لیے پختہ عزم رکھتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں