طارق فضل چودھری نے پمز آتشزدگی انکوائری پر وزیر صحت کو بچانے کی کوشش کی تردید کی ہے اور کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پمز آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ پر کہا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے اور کمیٹی کا کام مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت کو بچانے کی کوشش نہیں کی جا رہی اور انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے آئیں گے۔
طارق فضل چودھری نے واضح کیا کہ پمز میں فنڈز یا اسٹاف کی کمی نہیں ہونے دی گئی۔ اگر مطلوبہ فنڈز فراہم نہ کئے جاتے تو وزیر صحت سے سوال ہوتا کہ انہوں نے فنڈز کیوں نہیں مختص کروائے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر صحت نے انکوائری اجلاس کے دوران وزیراعظم کو استعفے کی پیشکش کی تھی، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری مکمل ہونے تک استعفیٰ نہ دینے کی ہدایت کی۔
طارق فضل نے کہا کہ موجودہ رپورٹ کو حتمی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ انکوائری کمیٹی کا کام مکمل نہیں ہوا۔ حکومت حقائق سامنے لانے کے لئے انکوائری کے عمل کو مکمل ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ اسپتال میں فنڈز، سہولیات اور افرادی قوت سے متعلق ریکارڈ بھی انکوائری کا حصہ ہے۔ کمیٹی کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔












