نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے اعلان کیا کہ انٹرنیٹ سروس دو روز میں بحال ہوگی، تعلیمی اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس آئندہ 2 روز میں بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ اعلان مرکزی ایوان صحافت کے پہلے دورے کے موقع پر کیا۔
افتخار گیلانی نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے داخلی اور خارجی راستے دو دن کے اندر کھولے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سروس بھی مرحلہ وار بحال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تعلیمی اداروں کے لیے انٹرنیٹ سروس کھولی جائے گی، تاکہ طلباء کو سہولت مل سکے۔ اس کے بعد دیگر شعبوں میں بھی انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں 30 ووٹ حاصل کرکے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ ان کی یہ کامیابی 2 روز قبل ہوئی۔
یاد رہے کہ بیرسٹر افتخار نے 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی سے کشمیر کو بھارت کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔












