نیپال چین سرحد پر برفانی تودہ ٹوٹنے سے تباہ کن سیلاب آیا، جس نے 600 سے زائد ہلاکتیں کیں۔
کٹھمنڈو: (رائیٹ ناؤنیوز) نیپال اور چین کی سرحد پر برفانی تودہ ٹوٹنے سے تباہ کن سیلاب آیا۔ لاکھوں افراد کو خطرات لاحق ہوگئے۔ ابتدائی شواہد کے مطابق گلیشیئر کے ٹوٹنے سے پانی، برف اور ملبے کی لہر چلی۔
زلزلے کی شدت کے برابر لرزش محسوس ہوئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ نہیں بلکہ گلیشیئر ٹوٹنے کا اثر تھا۔ اس کا اثر 5.2 شدت کے زلزلے کے برابر تھا۔
سیلاب نے املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔ نیپال میں 600 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ چین میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ تقریباً 3 ہزار افراد لاپتا ہیں۔
واضح رہے کہ نیپال تیزی سے گرم ہوتے ہمالیائی خطے میں واقع ہے۔ یہاں ہزاروں گلیشیئر ہیں جن کے سکڑنے سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلنے سے پہاڑی نظام غیر مستحکم ہوسکتا ہے۔ نیپال کا حالیہ سانحہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کی نشاندہی کرتا ہے۔














