سانحہ پمز پر قومی اسمبلی کی قرارداد منظور، ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

قومی اسمبلی نے سانحہ پمز پر قرارداد منظور کی، ذمہ داروں کو سزا دلوانے اور خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز پر قومی اسمبلی کی قرارداد منظور، ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) قومی اسمبلی نے سانحہ پمز پر متفقہ قرارداد منظور کرلی ہے، جس میں ذمہ داروں کے تعین اور انہیں سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری دانیال چوہدری نے قرارداد پیش کی جس کے تحت خصوصی پارلیمانی کمیٹی بھی بنائی جائے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں اور رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سات روز میں تفصیلی رپورٹ تیار ہوگی، جس کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے متاثرہ خاندانوں کے لیے 50 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاوضہ نقصان کا متبادل نہیں ہوسکتا، لیکن ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے۔

یاد رہے کہ سینیٹ میں بھی سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے کمیٹی کی تحریک منظور کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا کہ عوام کو حکومت کی بنائی کمیٹی پر اعتماد نہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر سعدیہ عباسی نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کی تقرری پر شدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ای ڈی پمز واقعے کے قصوروار ہیں اور انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں