وزیراعظم کا ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم، ایف بی آر اصلاحات پر زور

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، ایف بی آر میں اصلاحات پر زور دیا گیا ہے تاکہ ملکی ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم، ایف بی آر اصلاحات پر زور

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ایف بی آر کی اصلاحات پر ایک ہفتہ وار جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیم نو کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ٹیکس چوری، اسمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ بھی یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن اور خودکار نظام کو ایف بی آر اصلاحات کا حصہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے ایف بی آر میں اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیوایٹرز کی تعیناتی کو سراہا ہے اور چیئرمین ایف بی آر کی کوششوں کو لائق تحسین قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں