سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

وزیراعظم کو پیش کی گئی عبوری تحقیقاتی رپورٹ میں سانحہ پمز کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) سانحہ پمز کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ پر کمیٹی کے تمام اراکین کے دستخط موجود ہیں۔

رپورٹ میں پمز اسپتال میں ناکافی سہولیات اور ریسکیو ٹیموں کو پیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذمہ داروں کا تعین بھی کر لیا گیا ہے۔

کمیٹی نے حادثے کے روز غیرحاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم کے پاس رپورٹ پبلک کرنے کا اختیار موجود ہے۔

یاد رہے کہ رپورٹ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کرائی گئی ہے۔ وزیراعظم جلد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں