سہیل آفریدی کی ہری پور آمد، آیت نور کے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا وعدہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہری پور میں آیت نور کے والد سے ملاقات کی اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کا وعدہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کی ہری پور آمد، آیت نور کے قاتلوں کو کڑی سزا دینے کا وعدہ

ہری پور: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہری پور میں آیت نور کے والد سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ ملزمان کو کڑی سزا دی جائے گی۔

آیت نور کے والد نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور کے لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔

سہیل آفریدی نے ملزم کو عبرت کا نشان بنانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ ایسے جرائم کو روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے، کوئی کوتاہی نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے عدالتوں سے درخواست کی کہ ملزمان کو کوئی ریلیف نہ دیا جائے۔ انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بل کا نام آیت نور کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ آیت نور کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ اس کی لاش کنویں سے ملی تھی، جس پر شہر بھر میں غم و غصہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں