نیپال میں تباہ کن سیلاب کے دوران آم کے درخت نے 24 سالہ مزدور بیبیک کمل کی جان بچائی۔
کھٹمنڈو: (رائیٹ ناؤنیوز) نیپال میں اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب کے دوران 24 سالہ بیبیک کمل نامی مزدور آم کے درخت کے باعث موت کے منہ سے بچ گیا۔ کمل نے بتایا کہ سیلابی ریلے کے دوران درخت میں پھنس کر اس کی جان بچی۔
مزدور کمل نے سیلاب آنے سے پہلے ایک گڑھے میں کام کر رہا تھا، جب اس کے ساتھیوں نے شور سن کر اسے خبردار کیا۔ وہ گڑھے سے نکل کر بھاگنے لگا مگر پانی کے بہاؤ میں بہہ گیا۔ خوش قسمتی سے وہ آم کے درخت میں پھنس گیا۔
کمل کھٹمنڈو کے نیشنل ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے، جہاں اس نے بتایا کہ درخت نہ ہوتا تو وہ بھی سیلاب میں بہہ جاتا۔ پولیس نے کمل کو درخت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ سیلاب حالیہ برسوں کا بدترین قدرتی سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق 469 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سیکڑوں لاپتا ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کے باعث اکثر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ملک کو زلزلوں سمیت دیگر قدرتی آفات کا بھی سامنا رہتا ہے۔














