سانحہ پمز کے کسی بھی ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ کا انتظار کرتے ہوئے خود کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ پمز کے کسی بھی ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے سانحہ پمز پر خود کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

سینیٹ اجلاس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 14 نومولود بچوں کی ہلاکت دلخراش واقعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں اور احتساب کے لیے پیش ہو چکے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کمیٹی بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن 40 دن میں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ سڑ چکا ہے۔

وفاقی وزیرصحت نے مزید بتایا کہ روزانہ 1300 بچے مر رہے ہیں اور ہر سال 11 ہزار مائیں دوران زچگی فوت ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئیں مل کر بچوں کی زندگی بچانے کے اقدامات کریں۔

یاد رہے کہ سانحہ پمز کے بعد حکومت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اس واقعے نے صحت کے نظام کی خرابیوں کو عیاں کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں