وفاقی وزیر مواصلات نے موٹرویز پر گاڑیوں کی ٹریکنگ کے لیے مصنوعی ذہانت کا نظام نافذ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹرویز پر قانون توڑنے والی گاڑیوں کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹریکنگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے این ایچ اے کے قانونی فریم ورک میں ایک ہفتے کے اندر ضروری ترامیم کرنے کو کہا ہے۔
اجلاس میں این ایچ اے، موٹروے پولیس اور دیگر اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے قانونی و آپریشنل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔ بھاری وزن والی فیکٹریوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھاری آرائشی سامان سے گریز کیا جائے۔ مال بردار گاڑیوں کو وے اسٹیشنز سے گزارنا لازمی قرار دیا گیا۔ جدید کیمرے اور مصنوعی ذہانت سے ٹریکنگ کا نظام نافذ کیا جائے گا۔
موٹرویز کی طرح جی ٹی روڈز پر بھی وے اسٹیشنز کے قیام کی ہدایت دی گئی۔ وے اسٹیشنز کے نظام کو مکمل خودکار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سنگجانی میں جدید ماڈل وے اسٹیشن جلد مکمل ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ 6 ماہ میں ایکسل لوڈ کی 30 ہزار خلاف ورزیاں ہوئیں۔ وفاقی وزیر نے ایکسل لوڈ رجیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے 10 مقامات کا خود دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔












